Posts

Showing posts from April, 2024
 ‏ہم وہ کر سکتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں کیا تھا! (یہود خیبر کو نہیں بھولے آپ بھول چکے ) کیا آپ جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ مضمون کو آخر تک پڑھیں!! خیبر کے قلعوں میں پناہ لینے والے یہودی کھانے پینے کا سامان لے کر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے منتظر تھے۔ خیبر کے قلعے ایک ٹھوس، اونچی جگہ پر تھے۔ اگر آپ نے تیر مارا تو وہ آپ کے پاس واپس آجائے گا۔ اگر تم پتھر بھی پھینکو تو وہ ان تک نہیں پہنچے گا۔ اگر آپ چیخیں گے تو آپ کی آواز آپ تک نہیں پہنچے گی۔ خیبر تباہ نہیں ہوا۔ خیبر فتح نہیں ہوا تھا۔ اسلامی فوج کئی دن محاصرہ کیےانتظار کرتی رہی۔ لیکن یہودیوں نے قلعے نہیں چھوڑے۔ مسلمانوں کا ذخیرہ اور ان کے حوصلے ختم ہونے والے تھے۔ پھر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکمت عملی تیار کی۔ کھجور کے درخت کاٹے جائیں گے۔ خیبر کے یہودیوں کی معیشت ایک ایک کر کے منقطع ہو جائے گی۔ ان کی قسمت ٹوٹ جائے گی۔ ان کا مستقبل اکھڑ جائے گا۔ کیونکہ یہودیوں کے لیے پیسہ، دولت اور خوشحالی سب کچھ تھا۔ جیسے جیسے درخت کاٹے گئے، یہودی تباہ ہو گئے۔ درختوں کے کٹ جانے کے بعد یہاں رہنے کا ک...
 پاکستان میں غریب کی زندگی کے تلخ حقائق ؟ سال میں دو کپڑے خرید کر گزارا کرے گا جوتے ٹوٹ بھی گئے 6 مہینے پھر بھی نکال لے گا ؟ گاؤں میں رہتا ہے تو مہینے میں صرف ایک چکر شہر کا لگائے گا شہر میں ہے تو تین چار کام کرکے گزاراہ کر رہا ہے ؟ رشتے داروں سےملنے عید پر بھی نہیں جائے گا کیونکہ 1500 دو ہزار رشتے دار کے بچوں کو عید دے گا جو کہ وہ خود قرض پر گزار رہا ہے ؟ ڈیلی سبزی دو کلو کی بجائے ایک کلو خریدے گا پیاز اور گھی کے بغیر بھی ہانڈی پکے گی سالن نہیں تو مرچ کھا کر بھی چلے گا ؟ سال بعد کسان کی گندم کاٹ کر دانے آکٹھے کرے گا پیسے بچ گئے تو اچھا کھانا کھا لے گا یا قرض دے دے گا ؟ اکثر اوقات موبائل کے پیکج کے پیسے بھی نہیں ہونگے ؟ بجلی کا بل گیس کا بل دے کر جیب میں 10 روپے بھی نہیں ہونگے ؟ بیٹیوں کی شادی کیلئے ساری عمر جہیز اکٹھا کرنے پیٹ کاٹ کر تعلیم پڑھانے پر لگ جائے گی ؟ ؟؟؟ غریب ہونا کوئی جرم نہیں پاکستان واحد ملک ہے جو غریب کو سر اٹھانے ہی نہیں دیتا ہر ترقی یافتہ ملک کا قانون ہے کہ غریب بھی اپنی محنت سے امیر ہوسکتا ہے لیکن پاکستان وہ ملک ہے جہاں حرام کھانے والوں نے حلال کھانے والوں کا جی...
 اشفاق احمد اور میاں نظام دین ریڈیو پر پروگرام پیش کیا کرتے تھے ، ایک دن اشفاق احمد نے پوچھا کہ یار سنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا ہے اور بڑا نقصان کیا ہے ۔ میاں نظام دین نے جواب دیا ، ہاں ، میرا کوئی ڈیڑھ مرلہ کماد لگا ہوا تھا ، وہ تباہ ہو گیا ہے ۔  اسرائیل کا تو اتنا سا نقصان بھی نہیں ہوامگر ہمارے دوست ایران کو ہر حال میں فاتح قرار دے رہے ہیں ،
 ایک درد دل رکھنے والے استاد کا دردناک اور حقیقت پر مبنی میسج۔ آپ سب کی توجہ کے لیے۔  سر  برائے مہربانی کوئی بھی پولیسی بنائیں تو اس میں خیال کیجیے گا کہ وہ پولیسی ٹیچر فرینڈلی نہ ہو بلکہ چائلڈ اور پیرنٹ فرینڈلی ہو ۔  سرکاری ٹیچرز کو پہلے ہی بہت سے حقوق حاصل ہیں جس کی وجہ سے ٹیچرز کام نہیں کرتے تو سرکاری ادارے پرائیویٹ سیکٹر سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔  تین ماہ موسم گرما کی چھٹیاں ہوتی ہیں ۔ 25 دن ٹیچرز کی اپنی سال کی چھٹیاں ہوتی ہیں ۔ موسم سرما اور عید اور دوسری چھٹیاں ملا کے ٹیچرز صرف چھ ماہ کام کرتے ہیں۔ چھ ماہ بھی کام پورا دن نہیں کرتے جبکہ سیلری پورے سال کی لیتے ہیں۔  اگر آپ سرکاری اداروں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ۔ تو ٹیچرز یونین کی بات ہرگز نہ سنیں بلکہ ہیڈ ٹیچرز اور والدین اہل علاقہ سے مشاورت کریں ۔ ایسی پالیسی بنائیں جو چائلڈ فرینڈلی اور پیرنٹ فرینڈلی ہو ۔   ان اقدامات سے پرائمری اور المنٹری ٹیچرز یونین کو ضرور اعتراض ہوں گا ۔ لیکن ان اقدامات سے سرکاری ادارے بہتر ہوں گے ۔ والدین کا سرکاری اداروں پر اعتماد بڑھے گا ۔ سرکاری اداروں میں بچوں کی ...
 معروف روسی مصنف و ناول نگار Leo Tolstoy “لیو ٹولسٹائی” نے ایک دن غلطی سے کسی کے پاؤں پر پاؤں رکھ دیا.  اُس شخص نے خوب گالیاں دیں،  جب وہ خاموش ہوا تو ٹولسٹائی نے احتراما سر سے کیپ اتار کر معذرت کی اور کہا کہ میں ٹالسٹائی ہوں.  وہ شخص شرمندہ ہوا اور کہا کہ  کاش آپ پہلے اپنا تعارف کروا دیتے.  ٹولسٹائی نے کہا کہ آپ اپنا تعارف کروانے میں بہت مصروف تھے اس لئے مجھے موقع ہی نہیں ملا.  نوٹ: کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ بھی اپنا تعارف کروانے میں جلدی کر جاتے ہیں!
 مشتاق احمد یوسفی صاحب لکھتے ہیں.  میں آفس میں آتے ہی ایک کپ چائے ضرور پیتا ہوں. اُس روز ابھی میں نے پہلا گھونٹ ہی بھرا تھا کہ اطلاع ملی کوئی صاحب مجھ سے ملنا چاہتے ہیں.  میں نے کہا: بھجوا دیجیئے. تھوڑی دیر بعد دروازہ کھلا اور شلوار قمیض پہنے، گریبان کے بٹن کھولے، گلے میں کافی سارا ٹیلکم پاؤڈر لگائے، ہاتھوں میں مختلف قسم کی مُندریاں اور کانوں میں رِنگ پہنے ہوئے ایک نیم کالے صاحب اندر داخل ہوئے. سلام لیا اور سامنے بیٹھ گئے،اُن کا ڈیل ڈول اچھا تھا اسلیئے میں نے خود کو قابو میں رکھا اور آنے کا مقصد پوچھا. اُس نے محتاط نظروں سے اِدھر اُدھر دیکھا، پھر ٹیبل پر آگے کو جھک کر بولا.."میں بھی ایک مراثی ہوں".  میں بوکھلا گیا،کیا مطلب؟ وہ تھوڑا قریب ہوئے‏ اور بولے..."مولا خوش رکھے، میں کافی دنوں سے آپ سے ملنا چاہ رہا تھا، سنا ہے آپ بھی میری طرح، میرا مطلب ہے آپ بھی لوگوں کو ہنساتے ہیں". میں نے جلدی سے کہا، ہاں لیکن میں مراثی نہیں ہوں. "اچھی بات ہے"...وہ اطمینان سے بولے. "میں نے بھی کبھی کسی کو اپنی حقیقت نہیں بتائی". میرا خون کھول اٹھا،عجیب آدمی ہو تم، تمہیں...
 شہد کے چھتے میں جب کوئی مکھی مرتی ہے تو موت کے ساتھ ہی اس کے جسم کا ٹمپریچر گر جاتا ہے. یہ ایک اعلان ہوتا ہے یہ اپنی طاقت کھو چکی ہے. دوسری مکھیوں کو ابھی اس کی موت کی اطلاع نہیں ہوتی. کیونکہ عام مکھیاں گلنے سڑنے کا عمل شروع ہونے پر جسم جو بو چھوڑتا ہے اس پر جان پاتی ہیں کہ کوئی مکھی مر چکی ہے. لیکن اسی چھتے میں کچھ مکھیاں گورکن مکھیاں ہوتی ہیں. وہ طاقت کھو دینے کے لمحے کو محسوس کر سکتی ہیں. ان مکھیوں کا کام چھتے کی صاف صفائی اور صحت مند ماحول ہوتا ہے. کوئی مکھی اگر گلنے سڑنے کے عمل میں داخل ہو جائے تب مکھی نکال بھی دی جائے چھتے پر اثرات رے جاتے ہیں. اس لئے گورکن مکھیاں طاقت کھو دینے کے اعلان پر ہی اس مکھی کو اٹھا کر چھتے سے نیچے گرا دیتی ہیں. ہم اپنے معاشرے کو اگر چھتہ سمجھ لیں تو ہمارے بچے بچے کو اب پتہ ہے ہم طاقت اور قوت کھو چکے ہیں. گلنے سڑنے کا عمل شروع ہے. کسی معاشرے کا اہل دانش طبقہ اس کے ماحول کی ضمانت ہوتا ہے. جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے دانش کے دعویدار طبقہ کا ردعمل پھر ہمیں بتاتا ہے کیوں کر ہم زوال کی اس پستی میں گر چکے ہیں. ہمارے چھتے میں اب اہل دانش نہیں رہے. یہ عام ل...
 پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے صحیح بزنس کھولا ہوا  یہ بچہ محنتی اور ذہین بچہ ہے 97 فیصد مارکس لے کر بھی اسکول میں روز ذہنی دباؤ کا سامنا کرتا ہے۔ کیونکہ اسکے والدین نے غربت کی وجہ سے اسے سینکڈ ہینڈ کورس دلوادیا  اب اسکول ٹیچر روز ڈانٹتی ہے نوٹس لکھ کر بھیج رہی ہیں اور غربت کا ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ غریب پیرنٹس اسکول انتظامیہ کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر یہ تک نہیں کہتے کہ ہمارے پاس اسی کورس کے پیسے تھے اگر بچے کو رکھنا رکھیں ورنہ اسکول سے ہٹوالیتے  یقین سے بتارہی ہوں وہ سمجھوتا کریں گے کیونکہ میں نے بھی دس سال اسکول کی خاک چھانی ہے  تھوڑا سا کانفیڈنٹ لائیں پیرنٹس اپنے اندر  کم ازکم ہونہار طلبہ کے والدین تو فخر اور اعتماد سے بات کرنا سیکھیں ۔۔۔ حق بات کرنے میں کیا جھجھکنا  انکا تو کام ہے اپنے اسکول کی کتابیں کاپیاں مونوگرام تک بیچنا اور والدین کا خون نچوڑنا  کم ازکم۔غریب فیمیلیز کا کچھ تو خیال کریں اتنی مہنگائی ہے کہاں ارینج کرینگے پھر جب بچہ پرانے کورس میں پڑھ سکتا ہے تو اسکول والوں کو کیا تکلیف ہے  پچھلے دنوں فیس بک فرینڈ نے ایک اسٹوڈنٹ کے لیے ک...
 *ضرور پڑھیں شاید زندگی بدل جائے* ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ‏ایک عورت جو اسکول میں ٹیچر تھی بس میں سوار ہوئی، بس میں کوئی سیٹ خالی نہیں تھی، ایک غریب عورت جو سیٹ پر بیٹھی تھی ۔اِس نے بڑی عزت کے ساتھ آواز دی ، آجائیے میڈم ، آپ یہاں بیٹھ جائیں ،کہتے ہوئے اس نے اپنی سیٹ پر استانی کو بیٹھا دیا اور خود بس میں کھڑی ہو گئی میڈم نے بہت بہت شکریہ ادا کیا اور کہا میری تو بری حالت تھی سچ میں ، کہتے ہوئے دعائیں دی، اس عورت کے چہرے پر ایک خوش کن مسکان پھیل گئی ۔ کچھ دیر بعد استانی کی پاس والی سیٹ خالی ہو گئی ، لیکن اس عورت نے ایک اور عورت کو (جو ایک چھوٹے بچے کے ساتھ سفر کر رہی تھی اور مشکل سے بچے کو اٹھا پا رہی تھی) سیٹ پر بیٹھا دیا اگلے پڑاؤ پر بچے والی عورت بھی اتر گئی ، سیٹ پھر خالی ہوگئی ، لیکن اس نیک دل عورت نے پھر بھی بیٹھنے کی بالکل کوشش نہیں کی بلکہ اس ایک کمزور اور بزرگ آدمی کو بیٹھا دیا ، جو ابھی ابھی بس میں سوار ہوئے تھے ، مزید کچھ دیر کے بعد وہ بزرگ بھی اتر گئے ، سیٹ پھر سے خالی ہو گئی ، بس میں اب چند مسافر ہی رہ گئے تھے ، اب اس استانی نے اس خا...
 دوسری بیوی ۔۔  اس کی پہلی بیوی کے ساتھ کسی کے ناجائز مراسم تھے دو بچے بھی ہیں اپنے بستر پہ کسی غیر کی پرچھائیں مرد فورا محسوس کر لیتا ہے وہ بہت عرصے تک اپنے وہم کو شک کے نام پہ ٹالتا رہا لیکن ایک دن غیر متوقع طور پہ اچانک سے سب کچھ سامنے آگیا اس کے تو حواس ہی خبط ہوگئے لیکن ضبط سے کام لیتے ہوئے اس نے بیوی کے بھائیوں کو جو اس کے فسٹ کزن بھی تھے کال کر کے بتایا اور فی الحال ساتھ لے جانے کی استدعا کی ۔۔۔ حالانکہ انکی لو میرج تھی ۔۔ آگے کی لمبی داستان ہے جو طلاق ہونے سے پہلے دو سال چلتی رہی ۔۔ چونکہ اسکی فسٹ کزن تھی تو چاچے مامے کوشش کرتے رہے کہ طلاق نہیں نباہ ہو جائے لیکن وہ اسکے دل سے اتر چکی تھی وہ گندگی کے اس ڈھیر کو رکھنا ہی نہیں چاہتا تھا اپنے بچے لے کے اسے طلاق دے دی ۔۔ دونوں کی الگ الگ جگہ پھر سے شادی ہوگئی ۔۔۔ خاندان کی ہے تو خبریں ملتی رہتی ہیں وہ عورت دوسری جگہ بھی بہت خوش ہے ۔  میں وہ دوسری بد قسمت عورت ہوں جس کی قسمت اس کے ساتھ پھوٹ گئی ۔ اسے نہ مزید بچے چاہئیں نہ اسے مجھ پہ اعتبار ہے کہیں جانے آنے کی اجازت نہیں آدم بو آدم بو کے نعرے مارتا اچانک گھر میں آک...

‏اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا. یا پھر باقی بھی اپنا حصہ اس لُوٹ مار میں سے وصول کرتے ہیں جو انکو کھلی چھوٹ دے رکھی لُوٹنے کی؟ سوئی نادرن گیس اور بجلی کمپنیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروارکھا ہے: سلیب (1) 272 روپے سلیب (2) 1257 روپے سلیب (3)4570 روپے سلیب (4)9125 روپے سلیب (5) 18227 روپے سلیب (6)18290روپے پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے میں فرق 1000روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے سلیب کیا ہوتا ہے؟سلیب دھوکہ اور ظلم ہے آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا ایک لیٹر100روپے فی لیٹر اگر دو لیٹر 1100 روپے فی لیٹر تین لیٹر 3300 روپے فی لیٹر صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق تو مت چھینو ریٹ بڑھاؤ مگر ڈاکہ تو نہ ڈالو بجلی کا بل اور واپڈا والے 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے 1100 روپے کا فرق ؟ کیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 2000 کا یہ زیادتی اب بند کرو۔

 ‏اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا. یا پھر باقی بھی اپنا حصہ اس لُوٹ مار میں سے وصول کرتے ہیں جو انکو کھلی چھوٹ دے رکھی لُوٹنے کی؟ سوئی نادرن گیس اور بجلی کمپنیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروارکھا ہے: سلیب (1) 272 روپے  سلیب (2) 1257 روپے سلیب (3)4570 روپے سلیب (4)9125 روپے سلیب (5) 18227 روپے سلیب (6)18290روپے پہلے سلیب ریٹ اور دوسرے میں فرق 1000روپے کا ہے  دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے سلیب کیا ہوتا ہے؟سلیب دھوکہ اور ظلم ہے آپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا ایک لیٹر100روپے فی لیٹر  اگر دو لیٹر 1100 روپے فی لیٹر تین لیٹر 3300 روپے فی لیٹر صرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق تو مت چھینو ریٹ بڑھاؤ مگر ڈاکہ تو نہ ڈالو بجلی کا بل اور واپڈا والے 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس  کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے 1...